دوست مزاری کونااہل کرانے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی کو مراسلہ

Jul 30, 2022 | 12:27:PM

(ویب ڈیسک)رکن پنجاب اسمبلی محمد رضوان نے سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو نااہل کرانے کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مراسلہ لکھ دیا۔

رکن پنجاب اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئےمراسلے میں کہا گیا ہے کہ دوست مزاری نے 16 اپریل اور 22 جولائی کو ہونے والے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کو متنازع بنایا، انہوں نے پولیس کو اسمبلی کے اندر بلوا کر ارکان اسمبلی پر تشدد کرایا۔

محمد رضوان کی طرف سے لکھے گئے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ دوست مزاری نے سپریم کورٹ کے 17 مئی کے احکامات کی ناصرف خلاف ورزی کی بلکہ توہین عدالت کے مرتکب بھی ہوئے،  مراسلے کے متن کے مطابق دوست مزاری کو نااہل کرانے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات سے متعلق شیخ رشید کا بیان،رانا ثنااللہ کا رد عمل  سامنے آ گیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی تھی۔

مزیدخبریں