نیپرا نے عوام پرپھر بجلی بم گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کےلئے بری خبر،بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا ،بجلی کی قیمتوں میں 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم ستمبرسے3 ماہ کیلئے ہوگا،بجلی صارفین پر12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا،ریلیف پیکج لینےوالے صنعتی صارفین اضافے سےمستثنیٰ ہوں گے اس کے علاوہ لائف لائن صارفین پربھی اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: دوست مزاری کونااہل کرانے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی کو مراسلہ