الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے،عمران خان کو جواب دینا ہوگا:محمد زبیر

Jul 30, 2022 | 14:13:PM

(ویب ڈیسک)سابق گورنر سندھ اور ن لیگی رہنما محمد زبیر  نے کہا کہ ہم عمران خان سے فارن فنڈنگ کا سوال بار بار کریں گے اور الیکشن کمیشن سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ  تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے،عمران خان کو جواب دینا ہوگا، اگر وہ اتنے صادق اور امین ہیں تو اپنے اثاثوں کا حساب دیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے خلاف درج مقدمات کا ذکر کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے، پھر بھی مسلم لیگ ن کے لوگ عدالتوں میں پیش ہوئے، نواز شریف نے اپنے اثاثوں کا پورا حساب دیا، شہباز شریف کیخلاف ڈیلی میل کے آرٹیکل پر کہا گیا کہ کیس کیوں نہیں کرتے،ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کبھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے، عمران خان سے فارن فنڈنگ کا سوال بار بار کریں گے، ہم نے نیب کیسز اور جیلیں بھگتی ہیں، یہ لوگ کس منہ سے ای سی پی پر تنقید کرتے ہیں؟ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو عمران خان نے ہی لگایا تھا۔

سابق گورنر سندھ  نے ای سی پی سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔الیکشن کمیشن خود مختار ہے،حکومت کے کنٹرول میں نہیں، ہماری حکومت بے اختیار نہیں، حکومت میں ہیں تو اختیار بھی ہمارا ہے، حکومت میں 22 کروڑ عوام کو ڈیلیور کرنے کیلئے آئے ہیں، جو ہماری ذمہ داری ہے،عمران خان کو جواب دینا  ہی ہوگا۔

مزیدخبریں