ملکی سیاسی صورتحال: عمران خان نے بڑا قدم اٹھالیا

Jul 30, 2022 | 14:49:PM

(24 نیوز) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے یکم اگست کو پارٹی کی نیشنل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی آئین سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن: عدالت سے بڑی خبر آگئی

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏چئیرمین عمران خان نے یکم اگست (بروز سوموار) کو تحریک انصاف کی نیشنل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی آئین سے متعلق معاملات زیر بحث آئیں گے۔

 فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے تحریک انصاف نیشنل کونسل کے ممبران اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں