واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے نئے نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے اور اس بار بھی واٹس ایپ گروپس صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا اور دلچسپ فیچر گروپس کے ایڈمن ’’جنہوں نے گروپ بنایا ہے‘‘ لئے متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت ایڈمنز گروپ کے کسی بھی فرد کا میسج ڈیلیٹ کرنے کے اہل ہوں گے،رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد گروپس کو بہترین طریقے سے چلانا ہے۔
بیٹا کی جانب سے جاری کردہ سکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بھی گروپ ایڈمن کسی شخص کا پیغام ڈیلیٹ کرے گا تو اس بارے میں باقی ارکان کو بھی پتا چل جائے گا کہ ا پیغام ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اس فیچر کا اعلان گزشتہ برس کیا تھا اور بتایا تھا کہ اس پر کام شروع ہوچکا ہے تاہم اب ایپ نے فیچر متعارف کرادیا ۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا