وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ محرم الحرام کی سکیورٹی سے متعلق بات کی۔ راناثناء اللہ نے کہا کہ ماہ محرم میں جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے خصوصی سیکیورٹی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
It has been decided to establish a control room for surveillance in the month of Muharram-ul-Haram. Special security teams will be formed to provide foolproof security to the processions and majalis. Moreover, online platforms will be strictly monitored to curb religious hatred.
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) July 30, 2022
انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام میں نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مزید یہ کہ مذہبی منافرت کو روکنے کیلئے آن لائن پلیٹ فارمز کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ یکم محرم الحرام 31 جولائی بروز اتوار کو ہو گی جبکہ یوم عاشور 9 اگست بروز منگل کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے عوام پرپھر بجلی بم گرا دیا