بند کمروں میں ہونے والے فیصلے اب نہیں ہوں گے، فواد چودھری

Jul 30, 2022 | 17:04:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ بند کمروں میں ہونے والے فیصلے اب نہیں ہوں گے۔ 

انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صرف سی ڈی اے کے وزیراعظم ہیں۔ ایسی حکومت پہلی بار دیکھی ہے جس کی کسی صوبے میں حکومت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دو تہائی کی حیثیت یقینی ہے، اس لیے یہ لوگ الیکشن نہیں کروا رہے، ان کا رویہ ملک کے نقصان کا سبب بن رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بارشیں، سیلاب سے تباہی، ہزاروں افراد متاثر، بستیاں اجڑ گئیں ،فصلیں تباہ

انہوں نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں سے سیاسی بحران حل نہیں ہوتے، الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں تاخیر ملک میں بحران کی وجہ ہے۔ معیشت کی خرابی میں الیکشن کمیشن اور پی ڈی ایم کا ہاتھ ہے۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو سے روسی وزیرخارجہ نے ملنے سے انکار کردیا ہے۔ وہ ابھی انٹرن شپ کررہے ہیں، جن کو لوگ جانتے ہی نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف الیکشن کمشنر سے حکمران اتحاد نے ملاقات کی ہے، جس میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔ 

مزیدخبریں