ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کون ہوگا؟ ن لیگ نے بڑا سرپرائز دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب حکومت کو بڑا سرپرائز دیدیا۔ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی کے علی حیدر گیلانی کو نامزد کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی اسمبلی سیکرٹری آفس میں جمع کروائیں گے۔ ان کا مقابلہ تحریک انصاف کے نامزد کردہ واثق قیوم سے ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی۔
ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے عمل میں دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ ڈالے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بند کمروں میں ہونے والے فیصلے اب نہیں ہوں گے، فواد چودھری
تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع ہوں گے، جبکہ اس کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس اتوار دوپہر 1 بجے ہوگا۔