عوام کے لیے بری خبر، پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرمارجن 7 روپے فی لیٹر مقرر

Jul 30, 2022 | 17:32:PM

(ویب ڈیسک) مہنگائی کی چکی میں پس رہے غریب عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7 روپے کرنے کی سمری منظور کرلی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے یہ سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کی ہے۔ جس کے تحت پیٹرول، ڈیزل پر ڈیلر مارجن بڑھا کر 7 روپے فی لٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کون ہوگا؟ ن لیگ نے بڑا سرپرائز دیدیا

بتایا گیا ہے کہ ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 2 روپے 87 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی فی لٹر ڈیلر مارجن میں 2 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔ 

ڈیلر مارجن میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ 

مزیدخبریں