فنڈنگ کیس کے فیصلے کا خوف،عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ 

Jul 30, 2022 | 18:25:PM

(24 نیوز)فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا خوف، پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کمیشن کیخلاف کارروائی پر غور کیا گیا، عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کے خلاف صوبائی حکومتوں کو بھی کارروائی کرنے کی ہدایت کردی، دو صوبائی اسمبلیاں الیکشن کمیشن کےخلاف عدم اعتماد کی قرار داد لائیں گی،چیئرمین پی ٹی آئی نے قانونی ماہرین کو کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف 8 سال فارن فنڈنگ کیس التوا کا شکار ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اگست کے پہلے ہفتے میں فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی امیدوار واثق قیوم بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب

مزیدخبریں