عمران دورکے آخری سال 80ارب ڈالرکی اشیادرآمد کی گئیں،مفتاح اسماعیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ عمران خان اقتدارمیں آئے توڈالر 122 ،ملکی قرض 25 ہزارارب تھا،عمران خان گئے توڈالر 190روپے،ملکی قرض 44 ہزار ارب تھا۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ عمران خان کے آخری سال پاکستان نے 80ارب ڈالرکی اشیادرآمد کیں،یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ تھا،مفتاح اسماعیل کاکہناتھا کہ 4سالہ حکومت میں عمران خان نے پہلے سے زیادہ تجارتی خسارہ بڑھایا۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے اپنے دوستوں کو ٹیکس معافی دی،عمران خان نے آنیوالی حکومت کیلئے ایندھن پرسبسڈی کاجال بچھایا،عمران خان پاکستان کودیوالیہ ہونے کی طرف لے گئے،ہم نے سیاسی قیمت چکائی لیکن ملک کو بچایا،پاکستان کوڈیفالٹ ہونے سے بچایا اس پرفخرہے۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ ہم جانتے ہیں اصل چور کون ہے،توشہ خانہ سے لےکرغیرملکی فنڈنگ تک ہم جانتے ہیں اصل چورکون ہے ،ان کاکہناتھا کہ ہم جانتے ہیں کون کرپٹ، جھوٹا اور نااہل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فنڈنگ کیس کے فیصلے کا خوف،عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ