سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا بڑا بیان 

Jul 30, 2022 | 22:50:PM

(24نیوز)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے ہم غلامی کسی کے نہیں چاہتے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان ملک کی خود مختاری اور حقیقی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں ، ایمل ولی کی بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتا ہوں ،ایمل ولی یا شواہد سامنے لائے یا معافی مانگے۔تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی نمائندہ پارٹی ہے ، ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ،آپریشن ریجیم چینج کو ریورس گئیر لگ چکا ہے ، قوم نے چیئرمین عمران خان کا بیانیہ قبول کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر کا بڑا فیصلہ

مزیدخبریں