پی ڈی ایم کا 2 روزہ سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کا 2 روزہ سربراہی اجلاس منگل اور بدھ کو اسلام آباد میں طلب کرلیاگیا، اجلاس میں پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم اور اے این پی بھی شریک ہوں گی ،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور مشترکہ فیصلے کئے جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی ،نوازشریف کی ہدایت پر انرجی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ نوازشریف نے گزشتہ اجلاس میں معاشی اور انرجی ٹیم پر شدید مایوسی کااظہار کیا تھا، نوازشریف نے کہاتھا کہ معاشی ٹیم کو زمینی حقیقت کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لندن میٹنگ کے وعدے کیخلاف کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کا بڑا فیصلہ