(24نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبر دار کیا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کا بیل آوٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ مداخلت نرم ہو، گرم ہو یا سخت، سب کو مل کر ملک بچانا ہے۔ مہنگائی کی شرح38فیصد بڑھ گئی ہے اور غریب آٹا بھی نہیں لے سکتا۔سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتشار، خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ایک ایک دن قیمتی ہے۔سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف کا بیل آو¿ٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں۔زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں۔غریب کا نہ چولہا جل رہا ہے، نہ بجلی کا بل،نہ بچوں کی فیس،غریب وینٹیلیٹر پر ہے۔سینکڑوں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا بڑا بیان
شیخ رشید نے خبردار کردیا
Jul 30, 2022 | 23:01:PM