حکومت نہ لیتے تو ملک چند ہفتوں میں دیوالیہ ہوجاتا، شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہناہے کہ حکومت میں جانے کا فیصلہ درست تھا،حکومت نہ لیتے تو ملک چند ہفتوں میں دیوالیہ ہوجاتا۔
لیگی رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ حکومت میں جانے کا فیصلہ درست تھا،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ان کا کہناتھا کہ پاکستان اکتوبر یا دسمبر میں الیکشن کامتحمل نہیں ، قبل ازوقت انتخابات کرانے سے متعلق کسی دباﺅ کا مجھے علم نہیں ،ہمیں اکتوبر میں الیکشن کرانے کا نہیں کہا گیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت نہ لیتے تو ملک چند ہفتوں میں دیوالیہ ہوجاتا،ان کاکہناتھا کہ جو مفتاح اسماعیل کرتے ہیں وہ حکومت پاکستان کا فیصلہ ہوتا ہے،مفتاح اسماعیل بہترین کام کر رہے ہیں، مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں
جہاں بھی آپ کا اثر ہوتا ہے آپ اس اثر کو استعمال کرتے ہیں،آرمی چیف، وزیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک حکومت پاکستان کا حصہ ہیں، جب مشکل حالات ہوتے ہیں تو سب اپنا حصہ ڈالتے ہیں،آرمی چیف ملک کا حصہ ہے اگر وہ کسی سے بات کرتے ہیں تو وہ ملک کیلئے کرتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بلیک میلنگ کے مترادف ہے، سلیم مانڈوی والا