بھکر میں تین افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھکر کے علاقے منکیرہ میں مکان کے تنازع پر بھتیجے نے فائرنگ کرکے تین چچا قتل کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق بھکر کی تحصیل منکیرہ کے اصغر چوک میں سرعام بھتیجے نے فائرنگ کرکے 3 چچاﺅں کو قتل کر دیا- وقوعہ مکان کے لین دین کے نتیجہ کی وجہ سے پیش آیا ، ڈی پی او بھکر سید علی رضا نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا، آلہ قتل بھی برآمدکرلیا
بھکرکی تحصیل منکیرہ میں زمین کے تنازعہ پر بھتیجے نے فائرنگ کرکے 3 چچاﺅں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سید علی رضا بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ٹیمیں تشکیل دیکر ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے واقعات کے مطابق اصغر چوک پر جاوید نامی شخص نے اپنے 3 چچاﺅں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ، مرنے والوں میں محمد خان اور متاع حسین سگے بھائی جبکہ تیسرا کالو خان کزن ہے لواحقین کے مطابق دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی قاتل اور مرنے والے آ پس میں قریبی رشتے دار ہیں تینوں نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ منتقل کر دیا بعد ازاں پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے قاتل کو آلہ قتل سمیت ٹیمیں تشکیل دے کر گرفتار کر لیا گیا یے جائے وقوعہ پر پولیس اور ایلیٹ فورس تعینات کر دی گئی ہے پولیس کا گشت بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید نے خبردار کردیا