تیز ہواؤں ،گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلو چستان ، شمال مشرقی وسطی، جنوبی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش لاہور (گلشن راوی 156، شاہی قلعہ 147، قرطبہ چوک 109، نشتر ٹاؤن 107، لکشمی چوک 101، جوہر ٹاؤن 96، تاج پورہ 82، اقبال ٹاؤن 60، اپر مال، سمن آباد 44، مغلپورہ42، گلبرگ 35، سٹی 34، فرخ آباد 27، چوک ناخدا 24، ایئرپورٹ 14)، اسلام آباد (سید پور 98، گولڑہ 79، زیرو پوائنٹ 75، بوکرا 62، ائیر پورٹ 7) ملی میٹر ہوئی۔
راولپنڈی (شمس آباد 72، چکلالہ 54)، حافظ آباد 69، گوجرانوالہ 68، خانیوال 64، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 43، سٹی28)، منڈی بہاؤالدین، گجرات 27، مری 23، ساہیوال، قصور 20، بہاولنگر، نارووال 15، ملتان (ایئرپورٹ) ، اٹک 10، جھنگ 8، اوکاڑہ، نور پور تھل 5، فیصل آباد، سرگودھا 3، ڈی جی خان 2، جہلم، منگلا، جوہر آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کوٹ ادو ایک ملی میٹر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:سیلفی کا جنون ایک اور جان لے گیا،افسوسناک واقعہ کیسے پیش آیا؟
سندھ میں لاڑکانہ 52، موہنجوداڑو 36، پڈعیدن 13، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد 3، کراچی ( فیصل بیس، مسرور بیس 2)، کوٹلی 49، مظفرآباد (سٹی 20، ایئر پورٹ15)، گڑھی دوپٹہ 9، سیدو شریف 42، دیر (بالائی 28، زیریں 4)، بالاکوٹ 25، مالم جبہ 23، کاکول 17، تخت بھائی 15، پاراچنار 10، چیراٹ 8، کالام 7، بارکھان 36، دالبندین 10، خضدار 2، اورماڑہ ایک ، استور 27، بابوسر 12 اور چلاس میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی 45 اور دالبندین میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔