( 24 نیوز ) انگلش کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے تیز گیند بازسٹیورٹ براڈ نے کریئر کے عروج پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز37 سالگرہ منانے والے انگلش گیند باز نے ایشیز سیریزکے پانچویں ٹیسٹ کے اختتام پر ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کیا ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں 600 سے زائد وکٹیں لینے والےسٹیورٹ براڈ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
انگلش گیند باز آ سٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا 167واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، ان کی وکٹوں کی تعداد 602 ہوچکی ہے، براڈ نے 121 ایک روزہ میچوں میں 178 اور 56 ٹی 20 میچز میں 65 کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنے پر مجبور کیا۔
اوول میں جاری ایشیز کے 5 ویں ٹیسٹ میں انگلینڈ نے دوسری اننگز میں تیسرے روز کے اختتام پر 9 وکٹوں پر 389 رنز بنا لیا ہیں، سٹیورٹ دوسری اننگز میں 2 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔