(ویب ڈیسک) ہر ذی شعور شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ ذریعہ معاش ایسا منتخب کیا جائے جس سے اس کے حالات بہتر ہو سکیں لیکن ذریعہ معاش کے ساتھ ساتھ یہ بھی اہم ہے کہ آپ کس ملک میں کام کرنے جا رہے ہیں، جس کیلئے ہر شخص کوشش کرتا ہے کہ ایسے ملک کا انتخاب کیا جائے جہاں اس کے کام کی اجرت بہتر ہو، یاکام کنسلٹنسی ’’ای سی اے انٹر نیشنل ‘‘ نے آسان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے نے کنسلٹسی ’’ای سی اے انٹرنیشنل ‘‘ کی سروے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب تارکین وطن کو سب سے زیادہ تنخواہ دینے کے مقابلے میں دنیا کے تمام ممالک پر بازی لے گیا ہے ۔
کنسلٹنسی ’ای سی اے انٹرنیشنل‘ کی طرف سے ’دی مائی ایکپیٹریٹ مارکیٹ پے‘ کے نام سے سروے کیا گیا جس میں پتا چلا کہ اس وقت سعودی عرب میں تارکین وطن سالانہ اوسطاً83ہزار 763پاﺅنڈز تقریباً3کروڑ 8لاکھ 40ہزار روپےکما رہے ہیں, اس بات کے باوجود کہ اس سال سعودی عرب میں تارکین وطن کی تنخواہ میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 3فیصد کی کمی بھی کی گئی ہے۔
سروے رپورٹ میں مزید انکشاف ہو ا ہے کہ برطانیہ ملازمین کو بھیجنے کے لیے دنیا کا مہنگا ترین مقام بن کر ابھرا ہے ، مشرق وسطیٰ میں غیر ملکیوں کی تنخواہیں لوگوں کو وہاں منتقل ہونے کی ترغیب دینے کے طور پر ناقابل یقین حد تک فراخ دل ہیں۔