پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ قبل ازوقت انتخابات کیلئے تیار، خورشید شاہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

Jul 30, 2023 | 09:40:AM

(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی 9 اگست کو تحلیل ہو جائے گی، 3ماہ بعد عام انتخابات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازلیگ کے ساتھ اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ پر اتفاق ہوگیا ہے،انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے پانچ نام شارٹ لسٹ کیے ہیں، معلوم نہیں اسحاق  ڈار کا نام کیسے سامنے آیا؟ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا بندہ نگران وزیراعظم نہیں بن سکتا، چاہتے ہیں ایسا نگران سیٹ اپ آئے جو شفاف انتخابات کرائے،خورشید شاہ  نے مزید انکشاف کیا کہ سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیاں بھی اسی تاریخ کو تحلیل کر دی جائیں گی۔

مزیدخبریں