فیصل آباد:مال گاڑی کی دو بوگیاں پیچھے رہ گئیں، انجن ڈرائیور لاعلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیصل آباد پاکستان ریلوے کے روٹ پر جھمرہ کے علاقے میں مال گاڑی کی دو بوگیاں انجن ڈرائیور پیچھے بھول آیا ۔
ریلوے ذرائع کے مطابق سانگلہ ہل سے آنے والی گاڑی کی بوگیاں جھمرہ اسٹیشن کے قریب الگ ہوئیں۔ انجن ڈرائیور 3 کلومیٹر تک بوگیاں چھوڑ آنے سے لاعلم رہا، گارڈ نے فون کرکے بتایا۔
ریلوےذرائع کے مطابق بعدازاں بوگیوں کو جوڑ کر مال گاڑی کو روانہ کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب غیر ملکیوں کو سب سے زیادہ تنخواہ دینے والا ملک بن گیا