(24 نیوز)فیصل آباد پاکستان ریلوے کے روٹ پر جھمرہ کے علاقے میں مال گاڑی کی دو بوگیاں انجن ڈرائیور پیچھے بھول آیا ۔
ریلوے ذرائع کے مطابق سانگلہ ہل سے آنے والی گاڑی کی بوگیاں جھمرہ اسٹیشن کے قریب الگ ہوئیں۔ انجن ڈرائیور 3 کلومیٹر تک بوگیاں چھوڑ آنے سے لاعلم رہا، گارڈ نے فون کرکے بتایا۔
ریلوےذرائع کے مطابق بعدازاں بوگیوں کو جوڑ کر مال گاڑی کو روانہ کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب غیر ملکیوں کو سب سے زیادہ تنخواہ دینے والا ملک بن گیا