(ویب ڈیسک)کینیڈین ریاست البرٹا کے شہر کیلگری میں طیارہ پہاڑی علاقے میں گرکر تباہ ،طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر کیلگری کے اسپرنگ بیک ائیر پورٹ سے اڑان بھرنے والے چھوٹے طیارے میں پائلٹ اور 5 مسافر سوار تھے،چرچ کی تقریب میں شرکت کے لیے سیلمون آرم جانے والے مسافر طیارے کا رابطہ کئی گھنٹوں تک منقطع رہا تو رائل کینیڈین ائیر فورس (آر سی ایم پی) کو اطلاع دی گئی جس نے طیارے کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا۔
آر سی ایم پی نے کناناسکس کاؤنٹی کے علاقے ماؤنٹ بوگور کے پہاڑوں میں طیارے کو تلاش کیا جو کہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو چکا تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے تاہم ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔