11بجے کی ہیڈ لائنز

Jul 30, 2023 | 11:49:AM

1.بارشوں کے بعد دریاؤں میں سیلابی صورتحال،گڈو بیراج کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب،وزیراعلیٰ سندھ آج گڈو بیراج میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچیں گے،دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ،خیر پور میں کچے کا علاقہ ڈوب گیا،درجنوں دیہات زیر آب ،سینکڑوں لوگ پھنس گئے،کپاس گنے اوردیگر فصلیں بھی تباہ، دوسری جانب دریائے راوی ہیڈ بلوکی کےمقام پرپانی کی سطح میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ۔
2.مون سون کا دھوان دھار سپیل ،بارشوں کا سلسلہ جاری،محکمہ موسمیات کی آج بھی ملک کے کئی شہروں میں بادل برسنے کی پیش گوئی،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،کراچی اور سندھ کےبعض علاقوں میں موسم آج ابر آلود رہے گا۔

3.چین کے نائب وزیراعظم آج 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، چینی نائب وزیراعظم ’’ہی لیفینگ ‘‘سی پیک کی 10سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے،ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چینی نائب وزیراعظم صدرعارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقاتیں کریں گے،دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نائب چینی وزیراعظم نے سی پیک اور پاک چین اقتصادی تعلقات میں اہم کردار اداکیا۔
4.مودی سرکار نے انٹرنیٹ کی بندش کو کشمیریوں کے خلاف نیا ہتھیار بنا لیا،2018ءسے اب تک مودی سرکار کی طرف سے 418مرتبہ انٹر نیٹ اور ٹیلیفون سروسز معطل کی جا چکی ،5اگست 2019کو آرٹیکل 370کی تنسیخ کے بعد کشمیر بھر میں انٹرنیٹ کیبل اور ٹیلیفون سروسز پانچ فروری 2020تک معطل کر دی گئی تھیں،ڈیڑھ سال تک جاری رہنے والی انٹرنیٹ بندش دنیا بھر میں طویل ترین بندش ہے۔
5.مشرقی پاکستان سول آرمڈ فورسز کے غازیوں کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ،وفد نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی،وفدکے ارکان نے کہاکہ یہ بہت ہی رنجیدہ کردینے والا واقعہ ہے،کوئی بھی محبِ وطن پاکستانی ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،غازیوں نے کہاکہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، شرپسندوں کو کڑی سے کڑی اور عبرت ناک سزا ملنی چاہیے۔
6.پاکستان معاشی پرواز کیلئے تیار،پاکستان کی معاشی ترقی کاسنہری زینہ، حکومت اور آرمی چیف کی کاوشوں سے پاکستان معاشی چیلنجوں سے نکل کر پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن،ریکوڈک اور دیگر مائن اور منرلز کے منصوبوں سے متعلق سینیٹرمصدق ملک نے کہاکہ دنیا میں خاموش انقلاب آ رہا ہے اور اس کا تعلق نادراورنایاب معدنیات اور ذخائر سے ہے۔
7.چین کا پاکستان کے لیے نئے سفیر کا اعلان،چین نے 6ماہ بعد جیانگ ژائی ڈانگ کو پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کر دیا، جلد عہدہ سنبھالیں گے۔
8.کوٹ مٹھن میں فاضل پور کے قریب ٹریفک حادثہ، تیز رفتاری کے باعث زائرین کی بس اُلٹ گئی ، 5افراد جاں بحق،40 شدید زخمی،زائرین کی بس سخی سرور سے جیکب آباد سندھ جا رہی تھی، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور اور فاضل پور منتقل کردیا گیا۔
9.اسلام آبادمیں افسوسناک واقعہ پیش ،تھانہ سنبل کےعلاقہ میراہکوکچی آبادمیں زہریلاکھاناکھانےسےدوبچے جاں بحق،تیسرےبچےکی حالت غیرہونےپرہسپتال منتقل کردیاگیا،جاں بحق ہونے والے بچوں میں 7 سالہ نادیہ اور ڈھائی سالہ علی شامل۔
10.مسلم لیگ ن کا قصور میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی،اب یہ جلسہ پانچ اگست کوہوگا،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں وزیراعظم شہبازشریف لاہور قصور بہاولنگر موٹر وے کا افتتاح کریں گے،کھڈیاں میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

مزیدخبریں