ڈاکوؤں کے سر کی رقم کا لالچ؟ کچے کے ڈاکوؤں کی ویڈیو نے پولیس کا پول کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر بھٹی )کروڑوں کی انعامی رقم فری میں پانےکالالچ یابہادری کا تمغہ سینے پر سجانے کاجنون ؟کچےکےڈاکوؤں کوکس نےمارا؟صوبہ پنجاب اورسندھ پولیس کے درمیان اندھڑ گینگ کےڈاکوؤں کومارنےکاسہرا اپنےسرپرپہننےکےمقابلے کے بعد ڈاکوؤں کی ویڈیو نے پولیس کا پول کھول دیا ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں صوبوں کی پولیس نےمقدمہ درج کرکےاندھڑ گینگ کے ڈاکوؤں کومارنےکادعوی اپنےاپنےنام کردیا،دوسری جانب ڈاکوؤں نےویڈیوپیغام میں دونوں صوبوں کی پولیس کےدعوےکوجھوٹاقراردیا،ڈاکو آپسی گینگ وار میں ہلاک ہوئے ڈاکوؤں نے پولیس مقابلے کی تردید کر دی، ویڈیو بیان میں ڈاکوؤں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حلفا"کہتے ہیں کہ ہمارے علاقے میں ایک بھی پولیس والا داخل نہیں ہوا،جب پولیس ہی کچے کے اندر داخل نہیں ہوئی تو پولیس مقابلہ کیسا؟ پنجاب اور سندھ پولیس صرف انعامی رقم حاصل کرنے کے لالچ میں پولیس مقابلے کا دعوی کر رہی ہیں۔
ڈاکوؤں نے ویڈیو بیانات میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ جس ڈاکو نے اندھڑ گینگ کا خاتمہ کیا اسے قتل کر دیا گیا، ڈاکوؤں نے اس کو قتل کرنے کی ویڈیو بھی جاری کر دی،ویڈیو میں درجنوں مسلح ڈاکو ایک بے ہوش پڑے اس شخص پر سینکڑوں گولیاں برسا رہے ہیں،ڈاکوؤں کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ جب پولیس والوں کے پاس لاشیں ہی نہیں تو وہ ڈاکوؤں کو مارنے کا دعوی کیسے کر سکتے ہیں؟ڈاکوؤں نے اندھڑ گینگ کے جنازے کی ویڈیو بھی شیئر کر دی، ویڈیو پیغام میں ڈاکوؤں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس جھوٹ بول کر انعامی رقم ہڑپنا چاہتی ہے یہ غریب عوام کا پیسہ ہے پولیس کو نہ دیا جائے۔