غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والے 14 پاکستانی ڈی پورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں مظہر) لیبیا میں غیر قانونی پکڑے گئے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا جانے لگا۔ مزید 14پاکستانیوں کو بن غازی جیل سے رہا کر دیا گیا۔
لیبین حکام کے مطابق تمام افراد یورپ جانے کی کوشش میں غیر قانونی رہائش پذیر تھے۔ تمام افراد کو بن غازی ائرپورٹ سے واپس بھجوا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی پر الیکشن میں پابندی لگانے کی تیاریاں؟انتہا پسندی کیخلاف بل سینیٹ میں پیش
دوسرے واقعہ میں ایک مصری انسانی سمگلر سے 23 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن لیبیاکے مطابق پکڑے گئے پاسپورٹ پر پاکستانی افراد کہاں گئے تفتیش جاری ہے۔