حالیہ بارشوں سے 173 افرادجاں بحق ہوئے،این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 25 جون سے اب تک کی بارشوں سے ملک بھر میں 173 افراد جاں بحق ہوئے۔
این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 32 خواتین اور 72 بچے شامل ہیں۔
پنجاب میں سب سے زیادہ 67 جبکہ خیبرپختونخوا سے 47 اور بلوچستان سے 10 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں 25 جون سے اب تک بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 173 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اعداد وشمار کے مطابق سندھ میں 21،آزاد کشمیر میں 12،گلگت بلتستان میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، مون سون بارشوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11 افراد کی جان لے لی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں 260 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 110 مرد، 76 خواتین اور 74 بچے شامل ہیں۔ مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں 158 افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں:سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہِ قراقرم اور شاہراہِ بلتستان ٹریفک کے لیے بند
رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 1485 گھروں کو نقصان پہنچا، حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 475 مویشی بہہ گئے۔