چاربجے کی ہیڈ لائنز

Jul 30, 2023 | 15:59:PM

1۔تمام ادائیگیاں بروقت کی جائیں گی،تیاریاں مکمل ہیں،وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا سینیٹ میں اظہارخیال،کہا کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر وقت کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں،پاکستان اپنی تمام عالمی ذمہ داریاں بخوبی پوری کرے گا،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔
2۔گزشتہ چار سال نااہل ٹولہ ملک پر حکومت کرتا رہا،وزیراعظم شہبازشریف کی شدید تنقید،لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے صرف چور ڈاکو کا ہی منتر پڑھا،پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا،پنجاب حکومت محرم الحرام کے پرامن انتظامات پر تعریف کی مستحق ہے،وزیراعظم کو مختلف ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ بھی دی گئی۔
3۔سینیٹ میں پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کا بل ڈراپ کر دیا گیا،وزیر مملکت شہادت اعوان نے بل ایوان میں پیش کیا،چیئرمین سینیٹ نے کہا،اس بل کو ڈراپ کرتا ہوں،بل پیش ہونے پر ایوان میں شدید مخالفت،چیئرمین نے ایوان میں بل پر رائے مانگی،غفور حیدری،مشتاق احمد،طاہر بزنجو نےبل کی مخالفت کی،سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہا،،یہ بل ہم سب کیلئے مصیبت بنے گا۔مشتاق احمد نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہابل سےانتہا پسندی ختم نہیں بلکہ بڑھے گی۔
4۔مشاورت سے نگراں سیٹ اپ کا اعلان کر دیا جائے گا،وزیر مملکت مریم اورنگزیب کہتی ہیں،نگراں وزیرِ اعظم کے لیے جو بھی نام ہوں گے سامنے آ جائیں گے،پارلیمنٹ کی تحلیل کا فیصلہ اتحادی حکومت اور وزیرِ اعظم کریں گے،،،نگراں وزیرِ اعظم کے لیے بنائی گئی مشاورتی کمیٹی کا حصہ نہیں ہوں۔

مزیدخبریں