(24 نیوز)باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور20 کے قریب افراد زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں جمعیت علمااسلام (جے یو آئی)کا ورکر کنونشن جاری تھا، ورکرز کنونشن میں سابق ایم این اے جمال الدین اور سابق سینیٹر عبدالرشید بھی شریک تھے ، ذرائع کاکہنا ہے کہ جے یو آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی سابق جمال الدین دھماکے میں محفوظ رہے ، ان کا کہناتھا کہ جیسے ہی نماز کیلئے اٹھے دھماکا ہوگیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،دھماکے کی جگہ کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: جے یوآئی کے ورکز کنونشن میں دھماکا،افسوناک خبر آگئی