پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی ناروے کپ میں پہلی کامیابی

Jul 30, 2023 | 17:48:PM

(جاویداقبال) پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

قومی ٹیم نے فریگ اوسلو کلب کے خلاف میچ 11-1 سے جیت لیا، قومی ٹیم کی جانب سے احمد رضا نے 4 اور فیصل احمد نے 2 گول سکور کئے، قومی ٹیم کے کپتان طفیل شنواری ،عبیداللہ، عدیل،محمد علی اور علی آصف نے ایک ایک گول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف فاسٹ بولر نے کیریئر کے عروج پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

قومی اسٹریٹ فٹبال چائلڈ ٹیم کا دوسرا میچ کل ارول ال کے ساتھ ہوگا جبکہ قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ یکم اگست کو کھیلے گی۔

مزیدخبریں