کے پی کے حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے اپنے عزم پر قائم ہے، بیرسٹر فیروز جمال شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے باجوڑ میں سیاسی اجتماع میں دھماکے کی شدید مذمّت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے میں 35 کے قریب شہریوں کے جاں بحق اور 200 کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ڈی ایچ او پشاور فیصل کمال کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوچکی ہے۔
نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لے کر فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور قریبی اضلاع کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی جے یو آئی ورکرز کنونشن میں دھماکے کی مذمت ، رپورٹ طلب
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشاور فیصل کمال کے مطابق باجوڑ دھماکے میں زخمیوں کی تعداد ڈیڑھ سو سے زائد ہے جن میں 16 تشویشناک حالت میں زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متعدد زخمیوں کو لوئر دیر، تیمرگرہ اور پشاور روانہ کردیا گیا ہے۔