باجوڑ دھماکہ: مولانا فضل الرحمٰن کا وزیراعظم سے زخمیوں کیلئے ہیلی کاپٹر کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی پشاور منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر مہیا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے واقع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دلخراش واقع پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جےیوآئی ورکرز کنونشن دھماکہ، مولانا فضل الرحمٰن کہاں ہیں؟ اہم خبر آ گئی
مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو باجوڑ سے پشاور تک منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے، جس پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کی درخواست پر باجوڑ سے پشاور ہیلی کاپٹر بھجوانے کی احکامات جاری کردئیے ہیں۔