چینی نائب وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر استقبال

Jul 30, 2023 | 20:34:PM
چینی نائب وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر استقبال
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چین کے نائب وزیراعظم 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، ایئرپورٹ پر وفاقی وزراء رانااللہ اور احسن اقبال نے مہمان کا استقبال کیا ہے۔

چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفینگ اپنے دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور سی پیک کی 10 ویں سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

چین کے نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: چین کا پاکستان کے لیے نئے سفیر کا اعلان، جیانگ ژائی ڈانگ نئے سفیر نامزد

انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کے حکم پر پولیس کے انسداد دہشتگردی یونٹ نے گرینڈ سرچ آپریشن کیا۔

پولیس کے انسداد دہشتگردی یونٹ نے ترنول، سنگجانی اور اس سے ملحقہ علاقوں کی کچی بستیوں میں آپریشن کے دوران 63 مشکوک افراد کو حراست میں لیا اور ان کو تھانوں میں منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے اس کارروائی کے دوران دستاویزات نہ ہونے پر 10 افراد سے موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لیے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے چینی نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر 31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔