سکیورٹی صورتحال اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائینگی؛ گورنر خیبرپختونخوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی نے کہاہے کہ باجوڑ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی صورتحال اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائینگی،واقعہ میں سکیورٹی غفلت اور اجازت نامہ پر بھی غور کیا جائے گا۔
پشاور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ باجوڑ میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا،40سے زائد لوگ اس واقعہ میں شہید ہوئے ہیں،زخمیوں کو ہیلی کے ذریعے ہسپتال لایا جائے گا۔حاجی غلام علی نے کہاکہ حکومت زخمیوں کے ساتھ تعاون کرے گی،سکیورٹی صورتحال اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائینگی،ہم اس وقت مریضوں کو سہولیات مہیا کرنے میں مصروف ہیں،واقعہ میں سکیورٹی غفلت اور اجازت نامہ پر بھی غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جےیوآئی ورکرز کنونشن دھماکہ، مولانا فضل الرحمٰن کہاں ہیں؟ اہم خبر آ گئی