(24 نیوز)باجوڑ میں جمعیت علما اسلا م کے ورکرز کنونشن میں ہونے دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی تحقیقات مکمل ہو گئیں۔
بی ڈی یو ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ دھماکا خودکش تھا،دھماکے میں 12 کلوگرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے بال بئیرنگ برآمد ہوئے ہیں،دھماکا میں ہائی ایکسپلوسیو میٹریل استعمال کیا گیا۔
یاد رہے کہ باجوڑ میں جمیعت علما اسلام (جے یو آئی)کے ورکرز کنونشن میں دھماکے میں 40 افراد جاں بحق اور 150سے زائد زخمی ہو ئے ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق باجوڑ میں جے یو آئی ہیڈ کوارٹر خار میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 150کے قریب زخمی ہیں،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے جائے دھماکا پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو حصار میں لے لیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسرباجوڑ نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں 40 افراد جاں بحق اور 150سے زائد زخمی ہیں، زخمیوں کو تیمرگرہ اور پشاور منتقل کیا جا رہا ہے، کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے میں نجی ٹی وی کے کیمرہ مین سمیع اللہ بھی شدید زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک گیر ہڑتال کا اعلان ہو گیا