امارات نے 4 ماہ کیلئے چاول کی برآمد پر پابندی عائد کر دی

Jul 30, 2023 | 22:26:PM

(ویب ڈیسک)اماراتی حکام نے چار ماہ کیلئے چاول کی برآمد اور دوبارہ برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے جس میں بھارتی چاول بھی شامل ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای نے کہا کہ یہ پابندی چاولوں کی تمام اقسام بشمول بران چاول، مکمل یا جزوی پسے ہوئے چاول اور ٹوٹا چاول پر عائد کی گئی ہے،برآمد اور دوبارہ برآمد کی خواہش مند کمپنیوں کو ملک سے باہر برآمد کا اجازت نامہ حاصل کرنے کیلئے وزارتِ معاشیات کو ایک درخواست جمع کروانا ہوگی،بھارت میں تاخیر سے ہونے والی لیکن شدید بارشوں نے فصلوں کو اچھا خاصا نقصان پہنچایا اور اس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد گذشتہ ہفتے بھارتی حکومت نے سفید غیر باسمتی اور ٹوٹا چاول کی برآمدات روکنے کا فیصلہ کیا تھا، اسی فیصلے کے بعد یو اے ای نے یہ پابندی عائد کی ہے۔
 یو اے ای کے مقامی فراہم کنندگان (سپلائرز)اور سپر مارکیٹوں کو عارضی ہی سہی لیکن قیمتوں میں اضافے کی توقع تھی،دنیا بھر میں چاول کی برآمدات میں 40 فیصد حصہ بھارت کا ہے جس نے جمعے کو یہ بھی فیصلہ کیا کہ تیل کے بغیر والی چاول چوکر کی برآمدات کو 30 نومبر تک کیلئے محدود کر دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہوائیں اور موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

مزیدخبریں