14 سالہ بچی رضوانہ پر تشدد کا معاملہ، وزیراعظم کا نوٹس، وزیر اعلیٰ پنجاب سے رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابراہیم راجہ) وزیراعظم شہباز شریف کا 14 سالہ بچی رضوانہ پر تشدد کے واقعے کا سخت نوٹس، وزیر اعلی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے متاثرہ بچی کے والدین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ظالم اور قانون شکن رعایت کے مستحق نہیں، معاشرہ ایسی اندھیرنگری اور ظلم وجبر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: تیز ہوائیں اور موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کو بچی کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے، بچی کی زندگی بچانے اور صحت یابی کے لئے پوری کوشش کرنے، مظلوم بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے، ملزم کون ہے، اسے خاطر میں لائے بغیر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور پولیس کو کسی قسم کا دباؤ خاطر میں لائے بغیر قانون پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔