بیرون ملک کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 400 فیصد بڑھا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بیرون ملک کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 400 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکس دہندگان کیلئے کریڈیٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس ایک فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد کردیا گیا ہے۔
رجسٹرڈ مگر ٹیکس نہ دینے والے افراد کیلئے کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 2 سے بڑھا کر 10 فیصد کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بینکوں سے 50 ہزار تک رقم نکلوانے پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس غیررہائشی پاکستانیوں کی طرف سے بیرون ملک بڑی رقم کی منتقلی کے باعث بڑھایا گیا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس کی شرح غیرملکی سرمائے کی بیرون ملک منتقلی روکنے کیلئے بڑھائی گئی ہے۔