مداح کیجانب سے ’انکل‘ کہنے پر کرن جوہر برا مان گئے، ویڈیو وائرل

Jul 30, 2024 | 00:58:AM
مداح کیجانب سے ’انکل‘ کہنے پر کرن جوہر برا مان گئے، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں اپنے مخصوص انداز کے لئے مشہور ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر کو لندن میں ایک مداح نے انکل کہہ کر پکارا جس پر وہ  برا مان گئے، اس دلچسپ واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے لندن گئے ہوئے ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر کرن جوہر کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مداح نے لندن میں کرن کو دیکھا اور ویڈیو بنانا شروع کی، ویڈیو میں وہ پوچھتا ہے کہ مجھے ابھی ابھی کرن جوہر نظر آئے ہیں، مجھے انہیں کیا کہہ کر مخاطب کرنا چاہیے؟

مداح نے کہا کیا مجھے انہیں ’کے جو‘ کہنا چاہیے؟ یا صرف کرن؟ یا کرن جوہر کہوں یا مسٹر جوہر؟ یا مسٹر کرن؟ یہ کہتے ہی وہ کرن جوہر کی  طرف گیا اور کہا ’ہائے انکل‘، یہ سن کر کرن نے حیرانی سے سوال کیا کہ کیا تم نے مجھے ابھی انکل کہا؟ ساتھ ہی مداح نے قہقہہ لگایا اور کرن جوہر دوسری جانب چلے گئے، کرن کے جانے پر بھی مداح ہنستا ہی رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ اور سیف اپنے بچوں کی آیا کو کتنا معاوضہ دیتے ہیں؟جان کر بڑے بڑوں کے ہوش اُڑ جائیں

دوسری جانب مداح سے کمنٹس سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی پوچھا کہ کیا کرن واپس پلٹ کر آئے؟