جے شاہ کی چھٹی،آئندہ 2 سال کیلئے محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہونگے

Jul 30, 2024 | 10:11:AM
جے شاہ کی چھٹی،آئندہ 2 سال کیلئے محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک اور عہدہ مل گیا۔ایشین کرکٹ کونسل کی آئندہ دو سالہ مدت کے لیے پاکستان صدارت سنبھالے گا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اے سی سی کے نئے صدر ہوں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل کا صدر روٹیشن پالیسی پر بنتا ہے، اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں جنہیں رواں برس جنوری میں ایک سال کی توسیع ملی تھی۔آئندہ دو سالہ مدت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے۔

جے شاہ مدت پوری ہونے پر اے سی سی کی صدارت سے الگ  ہوجائیں گے۔

ضرورپڑھیں:کپتانی کا نہیں سوچتا، عزت سے وطن کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں: شاہین آفریدی

اے سی سی کے گزشتہ اجلاس میں آئندہ مدت کی صدارت کے معاملے پر بات ہوئی تھی، اے سی سی کے اکتوبر نومبر میں ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ صدارت کا اعلان کیا جائے گا۔