(علی ساہی)الکوحل اور بیئر کے ریٹس ایک مرتبہ پھر بڑھ گئے،ڈی جی ایکسائز نے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق الکوحل اور بیئر کی قیمتوں میں15 فیصد اضافہ کر دیا گیا،جس پر کروڑوں روپے کا اضافی ٹیکس وصول کیا جائے گا،الکوحل و بیئر کی بوتلوں پر 31 سے 125 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائن وسکی کی قیمت میں 114 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد وسکی کی نئی قیمت 1173 روپے مقرر کی گئی جبکہ کلاسیکل وسکی کی قیمت 113 روپے بڑھا کر 2411 روپے کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:مرغی کا گوشت سستا،سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ونٹیج وسکی کی قیمت 113 روپے بڑھا کر 2018 روپے، بیئر کا کین 531 سے بڑھا کر 560 روپے قیمت مقرر کردی گئی جبکہ الکوحل و بیئر کی قیمتوں کو بڑھا کرمتعلقہ کمپنیوں کو آگاہ کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ محکمہ ایکسائز نےچند ماہ قبل بھی 15فیصد ریٹس بڑھائے تھے۔