دہشتگردی کیخلاف جنگ میں صرف جیت کا آپشن ہے،امن کیلئے تعاون جاری رکھیں گے،وزیرداخلہ کی گورنر خیبر پختونخوا کو یقین دہانی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے اسلام آباد میں ملاقات کی ،خیبرپختونخوا پولیس، ایف سی اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے اس جنگ میں شجاعت کی تاریخ اپنے لہو سے لکھی ہے،محسن نقوی

Jul 30, 2024 | 12:41:PM
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں صرف جیت کا آپشن ہے،امن کیلئے تعاون جاری رکھیں گے،وزیرداخلہ کی گورنر خیبر پختونخوا کو یقین دہانی
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پی کے کی ملاقات
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے،  ملاقات میں امن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امن کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے،وزیرداخلہ نے گورنر خیبر پختونخوا کو یقین دہانی کرادی ۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی وزارت داخلہ آئے جہاں انہوں نے  وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، وزیر داخلہ محسن نقوی سےملاقات میں امن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان  کے قیام کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، ایف سی، سی ٹی ڈی ، پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ سے لیس کیا جارہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صرف جیت کا آپشن ہے، جلد اس ناسور کا خاتمہ قوم کے اتحاد اور اتفاق سے کریں گے۔

ضرورپڑھیں:یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان،نئی قیمت کیا ہوگی؟

اسلام آباد میں  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  اس بات سے بہت خوشی ملی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا فرنٹ لائن پر ہے۔وزیرِداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس، ایف سی اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے اس جنگ میں شجاعت کی تاریخ اپنے لہو سے لکھی ہے، تاریخ ایسے بہادر نوجوانوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکے گی،خیبر پختونخوا میں امن و امان  کے قیام کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، ایف سی، سی ٹی ڈی ، پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ سے لیس کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ  رواں سال اب تک خیبر پختونخوا میں  دہشتگردی واقعات  سے 76 پولیس اہلکار شہید اور 113 زخمی ہوچکے ہیں، وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایسے نوجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔