بھارت:تیز بارش،لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی،23 افراد جاں بحق

Jul 30, 2024 | 14:24:PM

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالا میں تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاک افراد کی تعداد 23 ہوگئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا میں شدید بارش کے بعد لینڈسلائیڈنگ کے باعث سیکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، نیلمبور کے دریائے چلیار میں بہت سے لوگوں کے بہہ جانے کا بھی خدشہ ہے،منڈکئی میں کئی مکان، دکانیں اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، پُل بہہ جانے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق 1923 کے بعد کیرالہ میں یہ سب سے زیادہ بارش ہے اور پانچ روز سے جاری بارشوں کے بعد کیرالہ کو اب تک کے سب سے بدترین سیلاب کا سامنا ہے، سیلابی صورتحال کے باعث 10 ہزار کلومیٹر تک کی پختہ سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں۔

کیرالا کے وزیرِ اعلیٰ پنارائی وجین کا کہنا ہے کہ منڈکئی میں عارضی پل بنا کر لوگوں کی مدد کی جائے گی،لوگوں کے انخلا کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر کی مدد لی جائے گی۔

یاد رہے کہ بھارتی محکمہ موسمیات نے ریاست میں ریڈالرٹ جاری کردیا ہے جبکہ ریاست میں اگلے دو دنوں تک کا بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں