الیکشن ٹریبیونل کی تبدیلی کے فیصلےکیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

Jul 30, 2024 | 14:54:PM

( احتشام کیانی) الیکشن ٹریبیونل کی تبدیلی کے فیصلےکیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے،  چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبیونل کو کارروائی آگے بڑھانے سے منع کیا ہے، کارروائی کو عارضی طور پر روکا گیا ہے،  چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں  کہ یہ فیصلہ محفوظ نہیں ہے "ویٹ فار آرڈر " ، چیف جسٹس اسلام  آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ جلد از جلد فیصلہ کرنے کی کوشش کروں گا، کوشش ہو گی ایک دو دن میں فیصلہ سنا دیا جائے۔

واضح رہے کہ آج الیکشن کمیشن کے الیکشن ٹریبیونل تبدیلی کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے دائر درخواستوں پر سماعت کی،  چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبیونل کو کارروائی آگے بڑھانے سے روک دیا ہے۔

مزیدخبریں