بغاوت  کا الزام،سابق لیفٹیننٹ کرنل کو 14سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی 

لیفٹیننٹ کرنل (ر) اکبر حسین  کا آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا ہے ، آئی ایس پی آر

Jul 30, 2024 | 14:57:PM
بغاوت  کا الزام،سابق لیفٹیننٹ کرنل کو 14سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی 
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک فوج کےریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا کورٹ مارشل،لیفٹیننٹ کرنل (ر) اکبر حسین کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات پر سزا سنا دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) اکبر حسین کو  آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے 14 سال قید بامشقت کی سزا  سنائی گئی ہے،اکبر حسین کو 10مئی، 2024 کو سزا سنائی گئی۔

ضرورپڑھیں:پی ٹی آئی پر پابندی؟وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد؟قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا

آئی ایس پی آر کے مطابق سنگین جرائم کے مرتکب اکبر حسین سے 26 جولائی کو فوجی رینک بھی واپس لے لیا گیا۔