(24 نیوز)پاک فوج کےریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا کورٹ مارشل،لیفٹیننٹ کرنل (ر) اکبر حسین کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات پر سزا سنا دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) اکبر حسین کو آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے،اکبر حسین کو 10مئی، 2024 کو سزا سنائی گئی۔
ضرورپڑھیں:پی ٹی آئی پر پابندی؟وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد؟قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا
آئی ایس پی آر کے مطابق سنگین جرائم کے مرتکب اکبر حسین سے 26 جولائی کو فوجی رینک بھی واپس لے لیا گیا۔