مہنگائی میں کمی اور درآمدات میں اضافہ کی پیشگوئی، وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ مہنگائی کی شرح 12 سے 13 فیصد تک رہنے اور اگست 2024 میں مہنگائی کم ہوکر 11 سے 12 فیصد جبکہ درآمدات 4.5 سے 4.9 ارب ڈالرز تک رہنے کی توقع ہے۔
وزارت خزانہ سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئندہ مہینوں میں برآمدات اور درآمدات میں اضافے کی توقع ہے ، جولائی میں برآمدات 2.4 سے 2.7 ارب ڈالرز تک رہنے کا امکان ہے جبکہ درآمدات 4.5 سے 4.9 ارب ڈالرز تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،
وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
علاوہ ازیں مستحکم ایکسچینج ریٹ اور درآمدات پر نرمی سے بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کی توقع ہے ،عالمی منڈی میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیرونی سیکٹر کے استحکام کے لیے اہم ہے ،2024 معاشی استحکام کا سال رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت رجحان ، ڈالر کی قیمت برقرار