اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈاکٹر شہباز گل کے بھائی کو 2 روز میں بازیاب کروانے کا حکم

Jul 30, 2024 | 17:22:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈاکٹر شہباز گل کے بھائی کو 2 روز میں بازیاب کروانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشیام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ سے سابق وفاقی وزیر اور عمران خان کے قریبی ساتھی شہباز گل  کے بھائی کو 2 روز میں بازیاب کروانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کیا،عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا تعطیلات کی وجہ سے سیکرٹری دفاع کی ریورٹ نہیں آئی ، سیکریٹری دفاع کا رویہ غیر سنجیدہ اور سست روی افسوس ناک ہے، سیکرٹری دفاع کا یہ رویہ ایسے کیس میں ہے جہاں ایک لاپتہ شہری کی زندگی خطرے میں ہے، 2اگست تک بازیاب کروا کے عدالت پیش کیا جائے، کیس کی آئندہ سماعت دستیاب بنچ کے سامنے مقرر کی جائے۔