جیکب آباد:بارشی تالاب میں نہاتے 2 بچے جاں بحق 

Jul 30, 2024 | 18:08:PM

(محمدعلی میرانی)جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کے قریب جمع بارشی پانی میں نہاتے2 بچے ڈوب کر جاں بحق ، میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے محمد پور تھانہ کی حدود گاوُں گُلَن بروہی کے قریب تالاب میں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ،پولیس کےمطابق بچوں کو بیہوشی کی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹر نے بچوں کی موت کی تصدیق کر دی ،بچوں کی میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

مزیدخبریں