سعودی عرب نے پاکستان سے 10 ہزار بائیک ڈلیوری بوائے مانگ لیے

Jul 30, 2024 | 18:29:PM
سعودی عرب نے پاکستان سے 10 ہزار بائیک ڈلیوری بوائے مانگ لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)سیکریٹری وزارت اوورسیز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو بریفنگ میں بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے روئیوں پر تشویش ہو تی ہے ، یو اے ای میں 50 فیصد جرائم میں پاکستانی ملوث ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیرِ صدارت اجلاس  ہو اجس میں وزارت سمندر پار پاکستانی نے بریفنگ دی،سیکریٹری وزارت اوورسیز  کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں اس وقت 20 لاکھ پاکستانی 7 ارب ڈالرز زرمبادلہ سالانہ بھیجتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ حالیہ دنوں میں ورکرز کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے، سعودی عرب نے مطالبہ کیا بھکاری، بیمار لوگوں اور سکلز کے بغیر لوگ نہ بھیجیں۔

حکام وزارتِ اوورسیز نے مزید بتایا کہ پاکستانی بیرون ملک مجرمانہ سرگرمیوں میں سب سے ذیادہ ملوث ہیں، یو اے ای میں ہونے والے کل جرائم میں سے 50 فیصد جرائم میں پاکستانی ملوث ہونے کا انکشاف ہو اہے ، قائمہ کمیٹی نے 4 ہزار ایمپلائمنٹ کمپنیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں،پاکستانی شہریوں کے رویوں کے باعث ممالک دوسرے ممالک کے ورکرز کو ترجیح دیتے ہیں، سعودی عرب نے 10 ہزار بائیک ڈیلیوری بوائز مانگے ہیں۔

قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو مزید بتایا گیاکہ  سعودی عرب کی جانب سے 92 نرسیں ڈگریاں نہ ہونے کے باعث واپس بھجوانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ، تحقیقات میں پتہ چلا نرسوں کی واپسی میں قصور مڈل مین کا ہے، وزیراعظم نے بیرون ملک سفارتخانوں کو اکنامک ڈیپلومیسی کا مرکز بنانے کی ہدایات کی ہیں،وزارت اوورسیز نے بیرون ملک پاکستانیوں کی ٹک ٹاکس بنانے کی شکایات بھی اور کہا کہ یو اے ای میں پاکستانیوں کی جانب سے عجیب ٹک ٹاکس بھی بنائی جاتی ہیں، پاکستانیوں نے یو اے ای میں ہونے والی بارش پر عجیب توجیہات پیش کیں، لوگوں کے لباس پر پاکستانی وہاں ٹک ٹاکس بناتے ہیں، بیرونی ممالک ہمارے شہریوں کے ایسے رویوں اور اخلاقیات سے مایوس ہو رہے ہیں۔